فیض حمید کا صرف کورٹ مارشل نہیں سزا بھی ہو گی: فیصل واوڈا

Published On 13 August,2024 09:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کا صرف کورٹ مارشل نہیں سزا بھی ہوگی، پاکستان کے 40 فیصد مسائل کل رات حل ہوگئے، آرمی چیف نے ادارے میں مثال قائم کر دی ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید اور تحریک انصاف ایک جان ہے، بونوں کیخلاف بھی کافی شواہد سامنے آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی شروعات پشاور کورکمانڈر حملے سے ہوئی، جو بونے باپ بنے ہوئے تھے ان کو بھی بلڈوز کر دیا جائے گا، نو مئی کے حوالے سے کسی قسم کا کمپرومائز نہیں ہو گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی بہت ساری چیزوں نے کھلنا ہے، ارشد شریف قتل کیس بھی کھلےگا، بانی پی ٹی آئی پر جو فائرنگ ہوئی اس کیس کو بھی ابھی کھلنا ہے۔