مظفرآباد: (دنیا نیوز) مظفر آباد میں آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا۔
دارالحکومت مظفرآباد کے نلوچھی پل پر کشمیری نوجوانوں نے آزاد کشمیر کی تاریخ میں سب سے بڑا 80 فٹ لمبا 30 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرایا۔
قومی پرچم لہرانے سے قبل نوجوانوں نے دومیل سے نلوچھی پل تک ریلی نکالی، ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دارالحکومت کی فضا کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
آزاد کشمیر کی تاریخ میں سب سے بڑے پرچم کو دیکھنے اور اس کے ساتھ اپنی تصاویر بنوانے کے لیے شہریوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی۔