اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے پارٹی کے صوبائی صدر حماد اظہر کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔
کور کمیٹی نے بانی چئیرمین عمران خان سے بھی حماد اظہر کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حماد اظہر خود استعفیٰ کے معاملے پر نظرثانی کریں، کمیٹی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ حماد اظہر کام جاری رکھیں، تحفظات دور ہوں گے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز، شعیب شاہین، شیخ وقاص سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف کیسز زیر غور آئے۔