اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا، روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 19 اگست سے 23 اگست تک صرف 3 ججز دستیاب ہوں گے۔
ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کیلئے 3 سنگل اور 1 ڈویژن بنچ تشکیل دیا گیا ہے، چیف جسٹس عامر فاروق ایک ہفتہ عدالتی تعطیلات کے بعد واپس آ گئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی کیسوں کی سماعت کیلئے دستیاب ہوں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے دیگر 5 ججز عدالتی تعطیلات کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے، آئندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بنچ اور لارجر بنچ بھی دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 ستمبر تک ہیں۔