لاہور: (دنیا نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دھرنا معاہدہ مذاکرات پر بات چیت ہوئی۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس جلد ہوگا، وفاقی حکومت ملکی تاریخ کی کمزور ترین حکومت ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ فارم 45 اور فارم 47 کا تنازع حکومتوں کو بے وقعت بنا چکا ہے۔