شہر قائد میں صبح سویرے بوندا باندی، موسم خوشگوار

Published On 20 August,2024 08:57 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں شہر قائد میں صبح سویرے ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

کراچی میں بادلوں کے تاحال ڈیرے برقرار ہیں اور مطلع ابر آلود ہے جبکہ صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے رنگ جما دیا جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

شہر قائد کے علاقوں کلفٹن، بوٹ بیسن اور اطراف میں بوندا باندی ہوئی جبکہ لیاری، ماڑی پور روڈ، ہاکس بے میں بھی صبح سویرے ہلکی بارش سے نے ڈیرے ڈالے تاہم میٹروول، سکیم 33، یونیورسٹی روڈ پر بھی بوندا باندی ہوئی ہے۔