اسلام آباد :(دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کل پرامن جلسہ کریں گے۔
جلسے کے این او سی معطل کرنے کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ ہم ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کل پرامن جلسہ کریں گے، وزیراعلی خیبرپختوانخوا علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قیادت جلسے سے خطاب کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں این او سی کینسل نہیں کیاجاسکتا، علی ہمارا جلسے ریڈزون سے 30کلومیٹر فاصلے ترنول سنگجانی کے مقام پرہوگا، ہم کل پانچ بجے صرف جلسہ کریں گے کوئی دھرنا نہیں دیں گے۔
بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت کا احتجاج ڈی چوک میں صبح آٹھ بجے شیڈول ہے، این او سی معطل کرنا غیر قانونی،غیر آئینی اور جمہوریت کی نفی ہے، چیف کمشنر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ صرف جلسہ ہوگا اور بروقت ختم ہوجائےگا۔