اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے سینئررہنما عمر ایوب نے کہا کہ جلسہ لازمی ہوگا۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بیرسٹر گوہر اور میں نے چیف کمشنر سے ملاقات کی تھی، چیف کمشنر نے کہا تھا جلسہ میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، چیف کمشنر کا مؤقف تھا کہ جلسہ منسوخ کرنے کے لئے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
عمر ایوب نے کہا کہ چیف کمشنر نے واٹس اپ پر بھی کہا تھا کہ جلسہ ہونے دیں گے، جلسے کو جمہوری حق سمجھتے ہیں، ترنول میں جلسہ کریں گے، ہم یقین دلاتے ہیں کہ جلسہ پرامن ہوگا۔