تحریک انصاف کو 8 ستمبر کو بھی جلسہ نہیں کرنے دیں گے: فیصل کریم کنڈی

Published On 22 August,2024 07:39 pm

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ڈی چوک پر جلسہ کرنا تھا، جلسہ ہماری اجازت کے بغیر کر ہی نہیں سکتے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں جلسہ نہیں کرسکتے، پی ٹی آئی میں خود انتشار ہے، وزیراعلیٰ کہتے ہیں کسی کا باپ جلسہ سے نہیں روک سکتا، میں کہتا ہوں کہ 8 ستمبر کو بھی جلسہ نہیں کرنے دیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کے دعویداروں نے ریٹ فکس کر رکھے ہیں، پیسوں پر پوسٹنگ، ٹرانسفر، بھرتیاں طے کی جاتی ہیں، میں سمجھتا ہوں وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لے لیں، وزیراعلیٰ کے پی اسمبلی میں اعتماد کھو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال غیر تسلی بخش ہے۔