اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے رحیم یار خان میں پولیس کے قافلے پر ڈاکؤوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے حملے میں پولیس کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا، وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی، وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، وزیراعظم نے کچے کے علاقے میں حملہ آوروں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایت کی، حملے کے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے افسران و جوان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر جرائم پیشہ افراد اور تخریب کاروں کا سد باب کرتے ہیں، مجھ سمیت پوری قوم پولیس کے بہادر اور فرض شناس افسروں و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔