پی ڈی ایم اے کا جنوبی پنجاب کے اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا الرٹ جاری

Published On 23 August,2024 05:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم اے نے جنوبی پنجاب کے اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے فلیش فلڈنگ الرٹ کے مطابق 24 سے 30 اگست کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

کوہ سلیمان و کیرتھر رینج میں شدید بارشوں کے باعث رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے، موسلا دھار بارشوں کے باعث بیشتر اضلاع میں فلیش فلڈنگ ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے کمشنر ڈیرہ غازی کو اس تمام صورتحال بارے الرٹ جاری کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنرز راجن پور و ڈی جی خان کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔