راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دو درخواستیں جمع کرائی گئیں۔
درخواستیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے جمع کرائیں، ایک درخواست بانی پی ٹی آئی کو ورزش کیلئے ڈمبل کا جوڑا فراہم کرنے سے متعلق تھی۔
دوسری درخواست بانی پی ٹی آئی سے بینک اسٹیٹمنٹ کے لئے لیٹر پر دستخط کرانے سے متعلق تھی، عدالت نے دونوں درخواستوں پر جیل حکام کو جیل مینوئل کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت کردی۔
جیل حکام نے ڈمبل کی فراہمی کو جیل مینوئل کے خلاف قرار دیتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کر دیا، بینک اسٹیٹمنٹ کی دستاویزات بھی جیل حکام نے روک دیں۔