کراچی: (ویب ڈیسک) مائی کلاچی کے قریب سمندر میں ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو نکال لیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے تاہم پولیس متوفی کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔