مولانا فضل الرحمان نے 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان نے 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کردی

سربراہ جے یو آئی (ف)  مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجروں کی کل ملک بھر میں ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، مہنگائی اور ناجائز ٹیکسز نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے ۔

انہوں نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے کارکن پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں ، ملک بھر میں جے یو آئی بزنس فورمز اس ہڑتال میں بھر پور حصہ لیں۔