نارووال: (دنیا نیوز) نارووال میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نارووال کے علاقے سنکھترہ کے رہائشی عباس علی کے بچوں نے کھانا اور مٹھائی کھائی جس کے بعد ان کی حالت غیر ہو گئی، زہریلا کھانا کھانے والوں میں دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے 16 سالہ عباد علی ، 11 سالہ نعمان علی، 9 سالہ ماہم اور 6 سالہ ردا کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈا کوارٹرز ہسپتال نارووال منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔