سلیم سرور جوڑا کی نظر بندی کیس: اٹارنی جنرل معاونت کیلئے عدالت طلب

Published On 04 September,2024 10:06 am

لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما سلیم سرور جوڑا کی نظر بندی کے خلاف کیس میں اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے عدالت طلب کر لیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سلیم سرور جوڑا کی نظر بندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دلائل دیئے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سلیم سرور جوڑا کو جلسے میں شرکت سے روکنے کے لیے نظر بند کیا گیا، بغیر وجہ بتائے کسی کو بھی نظر بند نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت سے استدعا ہے کہ ایم پی او کا سیکشن 3 آئین سے متصادم ہے، سیکشن 3 کو کالعدم قرار دیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے 27 ستمبر کو طلب کر لیا، لاہور ہائی کورٹ نے سیکشن 3 کی آئینی حیثیت سے متعلق اٹارنی جنرل سے جواب بھی طلب کیا ہے۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے