اسلام آباد ہائیکورٹ : عمران خان کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست پراعتراضات عائد

Published On 03 September,2024 03:05 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیے۔

9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملٹری کورٹ ٹرائل کیلئے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیے کہ کسی مخصوص ایف آئی آر کا حوالہ دیے بغیر عمومی ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟ درخواست کے ساتھ کوئی آرڈر یا دستاویز نہیں لگائی گئی۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ پنجاب کے مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے، ملٹری کورٹس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتواء ہوتے ہوئے ہائیکورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے؟ ۔

 بانی پی ٹی آئی کی جانب  سے دائر درخواست  میں  استدعا کی گئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ سابق وزیراعظم سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے