اسلام آباد :(دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کوسیاسی استحکام اورپالیسیوں کےتسلسل کی ضرورت ہے۔
اتحادی جماعتوں کےپارلیمنٹرینزکےاعزازمیں وزیر اعظم کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی نے بڑی تعداد میں شرکت کی، وزیراعظم نے حکومتی امور میں تعاون پر اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹرینز سے اظہار تشکر کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رواں سال اگست میں مہنگائی کی شرح9.6فیصدپر آنا معیشت میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے، ملک کو سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نےاپنی سیاست کی قربانی دے کرملکی معیشت کودیوالیہ ہونے سے بچایا، اللہ تعالیٰ کےفضل سےملک وقوم کےلیےبتدریج بہتری کےآثارپیدا ہورہےہیں۔
محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک کوڈیفالٹ سےبچایا جس کےنیتجےمیں مہنگائی میں کمی کی ابتدا بھی ہوئی ہے۔