اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کو رہا کر دیا۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی کو تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 3 تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے، مقدمات اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر 2024 کے تحت درج کیے گئے تھے۔
مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق مقدمات تھانہ نون اور تھانہ سنگجانی میں درج کئے گئے ہیں۔