پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن نہ کرانے کے معاملے پر سابق سینیٹر و پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کی درخواست سماعت کے لئے مقررکردی گئی۔
پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کل دو رکنی بینچ کرے گا ، بینچ میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار شامل ہیں ۔
وکیل درخواست گزار علی زمان ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا گیا کہ اپر ہاؤس میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی نہیں، 2 اپریل 2024 کو پولنگ کا دن مقرر تھا۔
وکیل درخواست گزار کا اپنے دلائل میں عدالت سے استدعا کی کہ سینیٹ الیکشن کے لئے اعظم سواتی کی کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں، الیکشن کی تاریخ دی جائے۔