پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، جمیل چوک کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار سے خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے۔
ایکسائز پولیس کے مطابق رنگ روڈ کے قریب جمیل چوک کے علاقے میں ایک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل سوار خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا، جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد تھا، موٹر سائیکل افراد کی تلاش جاری ہے۔