شہر قائد میں سرمئی بادلوں کے ڈیرے، مختلف علاقوں میں بوندا باندی

Published On 11 September,2024 09:39 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد میں سرمئی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا، لیاری، کیماڑی، سلطانہ آباد، قیوم آباد اور اطراف میں بوندا باندی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم آج پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بھی خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر ہے۔