اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹ میں پچھلی نشستیں ملنے پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا۔
شبلی فراز نے اپنے خط میں کہا کہ آئینی جمہوری و پارلیمانی سکیم کے تحت سینیٹ میں حکومت اور اپوزیشن کو الگ الگ سیٹیں دی جائیں، سینیٹ میں پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہے، سینیٹ میں اپوزیشن کی بڑی جماعت کے ممبران کو ایوان میں پچھلی نشستیں دی گئی ہیں۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایک ممبر والی جماعتوں کو سینیٹ میں پہلی نشستوں پر جگہ دی گئی ہے، چیئرمین سینیٹ ایوان میں نشستوں سےمتعلق تبدیلی کریں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن کے بینچز پر حکومتی جماعتوں کے ممبران کو ہٹایا جائے۔