اسلام آباد: (دنیا نیوز) کل کے سینیٹ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، کل کے سینیٹ اجلاس میں کوئی قانون سازی ایجنڈا کا حصہ نہیں۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق نمبر گیم پورا ہونے پر سپلیمنٹری ایجنڈا کے طور پر آئینی ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا جا سکتا ہے، سینیٹر اسحاق ڈار وقفہ سوالات موخر کرنے کی تحریک پیش کریں گے۔
سینیٹر ضمیر حسین گھمرو کا ضلع خیرپور میں گیس کی عدم فراہمی پر توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈا کا حصہ ہے۔
سینیٹرسیف اللہ ابڑو کا مختلف ڈسکوز میں چیئرمین و بورڈ ممبران کی عدم تعیناتی سے متعلق توجہ دلاؤنوٹس ایجنڈا کا حصہ ہے، اجلاس میں صدر مملکت کے مشترکہ ایوان سے خطاب کی تحریک پر بحث کی جائے گی۔