کراچی میں پراسرار کریکر دھماکہ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

Published On 16 September,2024 03:24 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں لانڈھی فیوچرموڑ کے قریب پر اسرار دھماکہ ہوا، دھماکے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھماکے سے دیوار پر بال بیئرنگ کے نشانات پڑ گئے، اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ، رینجرز اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے، دھماکے میں آر جی ڈی ون کریکر کا استعمال کیاگیا، کریکر میں 64 گرام بارودی مواد تھا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکہ رات 9 بجکر 58 منٹ پر ہوا لیکن پولیس کو ایک گھنٹہ بعد اطلاع کی گئی، واقعہ کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج نہ مل سکی، گلی میں رہنے والے افراد کے بیان ریکارڈ کر لئے ہیں۔