اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کی ترقیوں کے لیے لازمی کورس سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے تمام محکمے یقینی بنائیں کہ افسران کو کورس پر جانے سے نہ روکا جائے، صرف ہنگامی اور ٹھوس وجوہات پر ہی کورس پر نامزدگی روکی جاسکتی ہے، مشاہدے میں آیا ہے یہ پریکٹس بن رہی ہے کہ افسران کورس پر نہیں جاتے۔
مراسلہ کے مطابق کسی بھی افسر کو ٹھوس وجہ بتانے پر صرف ایک دفعہ کورس پر نہ جانے کی چھوٹ مل سکتی ہے، ایم سی ایم سی، ایس ایم سی، این ایم سی کورس سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں، مراسلہ تمام وفاقی محکموں، چیف سیکرٹریز کو جاری کر دیا گیا ہے۔