لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور ہو گئی۔
سیشن کورٹ نے ایک اور مقدمے میں عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کر لی، عالیہ حمزہ پر حماد اظہر کو لاہور جلسے سے بھگانے میں معاونت کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عدالت نے عالیہ حمزہ کو 19 اکتوبر تک پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔