لاہور شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

Published On 25 September,2024 08:52 am

لاہور: (دنیا نیوز) شہر لاہور کا موسم آج گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد تک جا پہنچا، ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 179 ریکارڈ کی گئی ہے۔