لاہور نے آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

Published On 15 September,2024 09:14 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور نے آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کی فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا، باغوں کے شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس 191 تک پہنچ گیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ  آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد سے زائد ہو گیا ہے جبکہ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔