لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بروقت کیفے بند نہ کرنے والوں کو جرمانے کرنے کا حکم دے دیا۔
سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ 95 فیصد کیفے جوہر ٹاؤن میں موجود ہیں، اے سی ماڈل ٹاؤن کو کیفے دیر سے بند کرنے پر بتاتے ہیں۔
ممبر جوڈیشل کمیشن کا کہنا تھا کہ اے سی ماڈل ٹاؤن کہتے ہیں الیکشن ڈیوٹی میں مصروف ہوں۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ پہلی خلاف ورزی پر 2 لاکھ اور دوسری بار 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے جبکہ تیسری بار خلاف ورزی کرنے پر کیفے کو سیل کر دیا جائے۔
واضح رہے کہ عدالت نے کیفیز کو رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔