لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سموگ نے پنجے گاڑھ لیے، فضائی آلودگی میں لاہور ملک بھر کے شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔
تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے بعد متعلقہ محکمے بھی چھٹی پر چلے گئے، مصنوعی بارش کے بعد متعلقہ اداروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی، محکمہ ماحولیات بھی لمبی تان کر سو گیا۔
شہر کا اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس 386 تک پہنچ گیا، آلودہ ترین شہروں میں لاہور ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا، مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 389 اور کینٹ میں 486 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔
دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارت کا شہر دہلی 396 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔