سموگ کے ڈیرے، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر

Published On 10 December,2023 09:41 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں فضائی آلودگی کا راج تاحال برقرار ہے، شہر کی فضا آج بھی مضر صحت ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 275 ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور کے بعد کراچی میں بھی سموگ کا راج ہے، فضائی آلودگی میں شرح 164 ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی فضائی آلودگی میں سرفہرست ہے۔