سموگ کا راج برقرار، لاہور آج بھی آلودگی میں دوسرے نمبر پر

Published On 03 December,2023 09:48 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں فضائی آلودگی کے ڈیرے تاحال برقرار ہیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور آج بھی آلودگی میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 190 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور کے بعد کراچی بھی سموگ کی لپیٹ میں ہے، شہر قائد میں فضائی آلودگی کی شرح 162 ہو گئی ہے۔

فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے، طبی ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں موسم خشک اور رات کے وقت ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔