پنجاب میں سموگ کے ڈیرے، لاہور کا فضائی معیار آج بھی مضر صحت

Published On 08 December,2023 09:50 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے دو صوبائی دارالحکومت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوگئے ہیں۔

لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر ہے، صبح سویرے شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 192 ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 156 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے، طبی ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی فضائی آلودگی کا راج برقرار ہے، اے کیو آئی 199 ریکارڈ کیا گیا ہے۔