لاہور: (دنیا نیوز) مصنوعی بارش کے بعد لاہور میں سموگ کی شدت میں کمی آئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر چلا گیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 179 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مصنوعی بارش کیلئے خصوصی جہازوں سے کیمیکل چھڑکا گیا، بادلوں پر 48 فلیئر چلائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی تاریخ میں پہلی مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب ہوگیا : محسن نقوی
کراچی کی فضا بھی آلودہ ہے، شہر قائد کا اے کیو آئی 137 تک پہنچ گیا، دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 226 پر پہنچ گیا، آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبرپر ہے۔
دوسری جانب طبی ماہرین نے سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔