پنجاب میں شدید دھند کے ڈیرے، متعدد موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

Published On 27 December,2023 07:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شام ہوتے ہی دھند نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں ڈیرے ڈال لیے، متعدد موٹر ویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شديد دهند کے باعث موٹروے M-11 ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے، موٹروے M-2 بھی ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 5 دھند کے باعث شیر شاہ سے اوچ شریف تک جبکہ موٹر وے ایم 2 سالم انٹرچینج ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

پھالیہ شہر اور گرد و نواح میں دھند کے باعث سر شام ہی حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی شدید متاثر ہونے لگی، قصور اور اس کے گرد و نواح میں بھی شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر رہ گئی۔