آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

آصف علی زرداری نے شہید کیلئے بلند درجات کی دعا کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ مستونگ، بلوچستان حملے میں شہید ہوئے تھے شہید ذاکر بلوچ نے قومی ذمےداری سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

صدرمملکت نے کہا کہ پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ساری قوم شہداء اور ان کے خاندانوں کی ملک و قوم کے لیے بے مثال قربانیوں کیلئے احسان مند رہے گی۔

آصف علی زرداری نے شہید کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔