کراچی: (دنیا نیوز) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے ترکیہ کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے ترکیہ کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کیے جانے کے بعد 13 اکتوبر تک پی آئی اے کی کوئی بھی پرواز ترکیہ کیلئے آپریٹ نہیں ہو گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے ہفتہ وار 4 پروازیں ترکیہ کیلئے آپریٹ کرتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ استنبول ایئرپورٹ پر پی آئی اے نے انوینٹری اور سلاٹ کی مد میں عدم ادائیگی پر 28 ستمبر سے آپریشن بند کیا ہے۔