کراچی: (ویب ڈیسک) پی آئی اے طیارے کے دبئی سے اڑان بھرنے کے دوران ٹائر پھٹ گئے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق دبئی سے ملتان کے لئے اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر طیارے کے انجن میں خرابی کی وارننگ موصول ہوئی جس پر جہاز کے کپتان نے مہارت کے ساتھ ایمرجنسی بریک سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت روک لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹائرز پھٹنے کے باعث پرواز کے 172 مسافروں کو لاؤنج منتقل کر دیا گیا جبکہ طیارے میں خرابی کو ٹھیک کرنے کے لئے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ کراچی سے دبئی کے لئے آج رات روانہ ہوگا۔