کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی مسقط سے پشاور جانے والی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئربس اے 320 میں فنی خرابی کی وجہ سے طیارہ چند منٹ میں اچانک 36 ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے آگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے اے ٹی سی اور رڈار پر ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا جبکہ طیارے کو 8 ہزار فٹ کی کم ترین بلندی پر کراچی لایا گیا۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔