کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آئل ٹینکر دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن چل رہا ہے اس میں کسی قسم کا کوئی خلل نہیں آیا، کراچی کے لوگ مطمئن رہیں، انہوں نے کہا کہ میں پوری ذمہ داری کے ساتھ بات کررہا ہوں۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہاکہ واقعہ کی ہم تحقیقات کررہے ہیں، واقعہ کے حوالے سے جانچ کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی باتوں پر دھیان نہ دیں۔