اسلام آباد: (دنیا نیوز) روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ دفاعی اور اقتصادی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کیلئے پُرعزم ہے، روس کے ساتھ طویل المدتی اور کثیرالجہتی شراکت داری کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ملاقات کے دوران البرٹ پی خوریف نے پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا یقین دلایا۔