پنجاب: محکمہ زراعت، خوراک اور صنعت وتجارت ضم، نیا محکمہ قائم

Published On 08 October,2024 08:44 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں محکمہ زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ کے نام سے نیا محکمہ قائم کردیا گیا۔

پنجاب حکومت نے محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ کے قیام سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نئے محکمے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ کے ماتحت ہوں گی، ڈائریکٹر جنرل کموڈیٹیز، ڈی جی فوڈ اور کین کمشنر پنجاب بھی نئے ڈپارٹمنٹ سے منسلک ہوں گے۔

ڈائریکٹر آف ایگریکلچر اکنامک اینڈ مارکیٹنگ، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ اور ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل بھی نئے محکمےکے ماتحت کام کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گندم کی خریداری، سٹوریج اور ریلیز بھی نیا محکمہ کرے گا، گندم خریداری کیلئے بینکوں سے قرض کے معاملات بھی نیا محکمہ دیکھے گا جبکہ فلور ملز اور شوگر ملز کی ریگولرائزیشن بھی نیا محکمہ ہی کرے گا۔

پنجاب حکومت نے محمد اجمل بھٹی کو نئے محکمے کا سیکرٹری تعینات کردیا ہے۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے