خیبر پختونخوا حکومت کا کے پی ہاؤس سیل کیے جانے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

Published On 08 October,2024 02:47 pm

پشاور: (دنیانیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے کے پی ہاؤس سیل کیے جانے کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کرلیا ۔

اس سے قبل فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کے پی ہاؤس صوبہ کے دائرہ کار میں آتا ہے اس لیے ہائی کورٹ ہی اس درخواست کو سنے۔

اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ کے پی ہاؤس سیل کیے جانے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرینگے، غیر قانونی تعمیرات کی آڑ میں کے پی ہاؤس سیل نہیں کیا جاسکتا، عدالت سےکے پی ہاؤس کو کھولنے کی درخواست کریں گے، کے پی ہاؤس کا نقشہ 1975 میں پشاور سے منظور کرایا گیا تھا۔

بعدازاں خیبر پختونخوا حکومت کی کے پی ہاؤس سیل کیے جانے کے خلاف درخواست عدالت نے سماعت کیلئے مقرر کرلی ، کیس کی سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد کریں گے۔


 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے