9 مئی مقدمات: عمر ایوب، اسد عمر سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع

Published On 08 October,2024 10:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ نو مئی کے مقدمات میں عمر ایوب، اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

اے ٹی سی لاہور میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

اس موقع پر عمر ایوب، اسد عمر، علیمہ خانم، عظمی خان، حافظ فرحت، اعظم سواتی، بلال اعجاز، علی امتیاز کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسد عمر، عمر ایوب طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، علیمہ خانم اور عظمی خان کی اسلام آباد میں گرفتاری کے باعث پیشی ممکن نہیں جبکہ حافظ فرحت عباس کسی رشتہ دار کی فوتگی کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ اعظم خان سواتی اسلام آباد مقدمہ میں گرفتار ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، بلال اعجاز ایم این اے ڈینگی بخار کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے جبکہ علی امتیاز ایم این اے شدید بخار کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے۔

جس پر عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 30 اکتوبر تک توسیع کا حکم دے دیا۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے