اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیخلاف مقدمہ کی سماعت ہوئی، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، اسد قیصر کے بھائی عدنان کو بھی عدالت پیش کیا گیا۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر راجہ نوید نے مقدمے کا متن پڑھا، پی ٹی آئی وکیل نیاز اللہ نیازی نے دلائل کا آغاز کردیا۔
بعدازاں عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
واضح رہے کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگر کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
یاد رہے کہ ڈی چوک احتجاج کے دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔