اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے فلسطین کے موضوع پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار کی مبینہ وجوہات سامنے آگئیں۔
ایوان صدر میں آج فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا لیکن تحریک انصاف نے اس سے بائیکاٹ کیا جبکہ ان کا کوئی رہنما بھی کانفرنس میں شریک نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے انکار کی مبینہ وجہ صہیونی لابی اور گولڈ سمتھ خاندان کی ناراضگی سے بچنا ہے ، تحریک انصاف کو معلوم ہے کہ اگر وہ اسرائیل کے خلاف بات کرینگے تو بیرون ملک بیٹھے ان کے مفرور ملک بدر کردیے جائیں گے۔
آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی ایک اہم وجہ بھارتی اور مغربی فنڈنگ سے ہاتھ دھونے کا ڈر اور ساتھ ساتھ امریکی برطانوی ویزے کے مسائل کا ڈر ہے۔