پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا، اجلاس میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کمیٹی ممبران شرکت کریں گے، پولیٹیکل کمیٹی کے تمام ممبران کو شرکت یقینی بنانے کا کہا گیا ہے، اجلاس کا انعقاد وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
پولیٹیکل کمیٹی میں اسد قیصر، شبلی فراز، شاہ فرمان سمیت دیگر ممبران شامل، ہیں، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ مستقبل میں کیا لائحہ عمل اپنایا جائے، اس کے علاوہ علی امین کی مبینہ گرفتاری اور کے پی ہاؤس کے معاملات پر گفتگو ہوگی۔