سپریم کورٹ کا بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق اہم فیصلہ

Published On 08 October,2024 07:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا، فیصلے کے مطابق خواتین کی وراثتی جائیدادوں کو تحفظ ملنا چاہئے، بدقسمتی سے خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ خواتین کو وراثتی جائیداد سے محروم رکھنے کیلئے کچھ وکلاء سہولت فراہم کرتے ہیں، بے بنیاد مقدمہ بازی پر درخواست گزار کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ جرمانے کی رقم وراثتی جائیداد سے محروم رکھی گئی بہنوں کو ادا کی جائے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے