سپریم کورٹ کے باہر احتجاج: پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 20 وکلا کیخلاف مقدمہ درج

Published On 03 October,2024 10:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے باہر وکلا کے احتجاج کا معاملہ، وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین سمیت بیس وکلا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ اور سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا،مقدمہ میں ایم این اے لطیف کھوسہ، سینیٹر شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔

مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی، اعظم سواتی، نسیم حیدر پنجوتہ، انصر ایڈووکیٹ، بیرسٹر گوہر اور عبداللہ وزیر بھی مقدمے میں نامزد ہیں، مقدمے کے متن کے مطابق مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلایا، پولیس افسران اور اہلکاروں سے مزاحمت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

مقدمہ کے متن کے مطابق مظاہرین نے کہا کہ ہم فیصلہ نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی ان کو کام کرنے دیں گے، ٹائر جلا کر راستے بھی بند کر دیئے گئے۔

مقدمہ میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھانے والے ایک سو سے زائد نامعلوم افراد بھی شامل ہیں، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا، سابق ممبر سی ڈی اے مصطفین کاظمی کو مقدمہ میں نامزد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔